مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب کار بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کی بس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، ناکامی کی صورت میں خود کش حملہ آور نے دھماکاخیزا مواد سے بھری گاڑی منی بس سے ٹکرادی ، دھماکے کے ساتھ ہی بس میں آگ بھڑک اٹھی، دھماکے میں کئی دوسری گاڑیوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے سے ہلاک ہونے والوں میں اکثریت عام شہریوں کی ہے ۔
مہر نیوز/18 مارچ /2013ء: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے قریب کار بم دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1818950
آپ کا تبصرہ